شام کے خلاف تشدد کی مذمت

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرتِ رائے سے شام کی حکومت کے خلاف مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

اسی طرح کی قراردادوں کو روس اور چین کی جانب سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ویٹو کیے جانے کے بعد انسانی حقوق کی کمیٹی نے یہ اقدام کیا ہے۔

شام کے اقوامِ متحدہ میں سفیر نے مغربی طاقتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شام میں بغاوت بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔

بی بی سی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے فیصلہ کا شام پابند نہیں ہے تاہم اس سے اس پر عالمی دباؤ ضرور آئے گا۔