مکان کی چھت گرنے سے سات افراد ہلاک

سوات کے علاقے مدین میں ایک مکان کی چھت گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد میں میاں، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔