شام پر عرب لیگ کا دباؤ

عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ نے شام سے کہا ہے کہ اگر وہ چوبیس گھنٹے میں ایک نگراں مشن کو اپنے ملک آنے کی اجازت دینے پر تیار نہیں ہوتا تو وہ پابندیوں کے لیے تیار رہے۔

قاہرہ میں عرب ممالک کے وزارء خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اگر شام اس تجویز سے انکار کرتا ہے تو عرب لیگ کا معاشی امور وِنگ ہفتے کو شام پر پابندیاں عائد کیے جانے کے لیے اجلاس کرے گا۔

اِن پابندیوں میں شام جانے والی پروازوں پر بندش اور شام کے اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔