میزائل شیلڈ: روس کی جوابی کارروائی کی دھمکی

روس کے صدر دمتری میدوی ایدف نےخبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یورپ میں میزائل شیلڈ پر روس کے خدشات دور نہ کیےتو روس جوابی کارروائی کرسکتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس پولینڈ کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد کالننگراڈ میں اپنے میزائل نصب کر سکتا ہے۔

یورپ میں میزائل شیلڈ لگانے کا فیصلہ سابق امریکی صدر جارج بش کےدورمیں کیا گیا تھا جس سے امریکہ اور روس کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔

صدر اوباما نے اس منصوبے کے متنازعہ حصوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن روس کا کہنا ہے کہ اس کے خدشات ابھی تک دور نہیں ہوئے ہیں۔