یمن: نئے وزیر اعظم کی نامزدگی پر اتفاق

یمن میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے عبوری حکومت کے لیے ایک نئے وزیر اعظم کی نامزدگی پر اتفاق کر لیا ہے۔

نئے وزیر اعظم محمد بسندوا ہیں جو نوے کے عشرے میں ملک کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔

ان کی نامزدگی اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت صدر علی عبداللہ صالح نے اقتدار چھوڑنے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے بدلے ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔

جمعے کو ہزاروں یمنی باشندوں نے اس معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر صالح کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مسٹر صالح معاہدے پر دستخط کے بعد سے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔