بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے سابق کپتان محمد اشرفل کو ڈراپ کر کے آل راؤنڈر فرحاد رضا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نائب کپتان محموداللہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ علالت کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی، تین ایک روزہ میچ اور دو ٹیسٹ کھیلے گا۔

بنگلہ دیش ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: مشفیق الرحمان، محمود اللہ، تمیم اقبال، امرل قیس، شاقب الحسن، الوک کپالی، نعیم اسلام، ناصر حسین، عبدالرزاق، نزم الحسین، شفیع الاسلام، روبل حسین، سنی، فرحاد رضا، شہریار نفیس۔