فوج پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں: تنتاوی

مصر کی فوجی کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین تنتاوی نے کہا کہ وہ کسی گروہ کو فوج پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پارلیمانی انتخابات اپنے طے شیڈول کے مطابق پیر سے شروع ہوں گے۔

مصر میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ فوجی کونسل کے سربراہ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مقرر کردہ عبوری وزیر اعظم کی حمایت کریں۔

فیلڈ مارشل محمد حسین تنتاوی نےکہا کہ وہ کسی ایک گروہ کو فوج پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گے۔ ادھر مظاہرین ایک بار پھر قاہرہ کے التحریر سکوائر میں جمع ہو رہے ہیں جن کو خدشہ ہے کہ فوجی کونسل اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔