عرب امارات:پانچ جمہوری کارکنوں کو سزا

متحدہ عرب امارات میں ایک عدالت نے پانچ جمہوریت پسند کارکنوں کو خلیجی رہنماؤں کی بے عزتی سمیت متعدد الزامات کے تحت قید کی سزا سنائی ہے۔

ایک نامور بلاگر احمد منصور کو تین برس جبکہ چار دیگر افراد کو دو دو برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ان تمام افراد کو اپریل میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے عرب امارات میں سیاسی اصلاحات کے لیے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کیے۔ ان افراد کے خلاف مقدمے کی انسانی حقوق کے گروہوں سے سخت مزمت کی اور عرب امارات کے حکام پر الزام عائد کیا وہ مخالفت کو سخت حربوں کے ذریعے کچل رہی ہے۔