سری لنکا: طوفانِ سے انیس افراد ہلاک

سری لنکا میں دو روز کے دوران تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث کم سے کم انیس افراد ہلاک اور چالیس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سری لنکا میں حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث کم سے کم دس ہزار خاندان بری طرح متاثر ہوئے ہیں میں زیادہ تر کا تعلق ملک کے جنوبی حصّوں سے ہے۔

بارشوں کے باعث پانچ ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جنوبی ساحلوں کے رہائشی لاپتہ ہوجانے والے افراد کی خیریت کے لیے دعائیں اور عبادات کر رہے ہیں۔

کولبو میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق لوگوں میں اس بات پر سخت غصّہ پایا جاتا ہے کہ محکمہء موسمیات نے طوفان کے بارے میں پہلے خبردار کیوں نہیں کیا۔