چوہدری نثار’پی اے سی‘ کی سربراہی سے مستعفی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما، چودھری نثار علی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

چوہدری نثار علی کو دو ہزار آٹھ میں قومی اسمبلی کی پی اے سی یعنی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

رواں ماہ نومبر میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سات رپورٹس پیش کیں تھیں اور ایوان کو بتایا تھا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تین برس کی مدت میں ایک سو پندرہ ارب روپے وصول کرکےخزانے میں جمع کرائے ہیں۔