’شام میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں‘

اقوامِ متحدہ کی جنیوا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرایک منظم طریقہ کار کے تحت خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تشدد، جنسی بےحرمتی اور اغواء شامل ہیں۔

البتہ اقوامِ متحدہ کی ٹیم کو شام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔