پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت افسوسناک: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے نیٹو کے حملے میں چوبیس پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوسناک قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جئے کارنے کے مطابق صدر اوباما نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر اوباما نے اس ضرورت پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اہم رہیں گے۔