’لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائر‘

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے تین راکٹ شمالی اسرائیل میں گرے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ہے تاہم اس ضمن مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

کئی ماہ کے بعد یہ پہلا واقعہ جس میں لبنان سے اسرائیلی علاقے پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

اس علاقے میں حزب اللہ کے جنگجو موجود ہیں جن کے ساتھ سال دو ہزار چھ میں اسرائیل کی جنگ ہوئی تھی۔