جاپان میں شادی کے رجحان میں کمی

جاپان کے تازہ سرکاری سروے کے مطابق نوجوانوں میں تنہا زندگی گزارنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

اس سروے میں شادی کے بارے میں رویوں کا تعین کیا گیا ہے۔ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں اٹھارہ سے چونتیس سال کی عمر کے ساٹھ فیصد مرد اور پچاس فیصد خواتین نے شادی نہیں کی ہے۔

یہ شرح سنہ دو ہزار پانچ میں ہونے والے سروے سے کہیں زیادہ ہے۔ کئی جاپانی مالی مشکلات کی وجہ سے شادی ہی نہیں کرنا چاہتے اور ستر کی دہائی سے شادی کرنے کے رحجان میں کمی واقع ہورہی ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں جاپان کی پیدائش کی شرح بہت کم ہے اور اس کی آبادی کم ہو رہی۔