بون کانفرس کا بائیکاٹ نہ کریں: صدر کرزئی

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بون کانفرس کا بائیکاٹ نہ کرے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کر کے یہ درخواست کی۔

برطانوی خب رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر کرزئی نے کہا کہ’میں نے وزیراعظم گیلانی کو ٹیلی فون کر کے کہا ہے کہ سرحد پر حملوں کی وجہ سے پاکستان کو بون کانفرس کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔‘

پاکستان نے منگل کو افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کی جانب سے اپنی سرحدی چوکیوں پر حملے کے بعد احتجاجاً جرمنی میں افغانستان کے مستقبل پر بات چیت کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔