پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اڑتالیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب پٹرول کی فی لیٹر قیمت ستاسی روپے نواسی پیسے ہوگئی ہے۔

چار روپے چھیاسٹھ پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت اٹھانوے روپے اکیاسی پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اناسی پیسے اضافے کے بعد اب اس کی قیمت چھیاسی روپے اٹھہتر پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت نواسی روپے چوبیس پیسے رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں پٹرول کی قیمت میں اٹھہتر پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔