ترکی: فوج سے جھڑپ میں تین کرد ہلاک

جنوب مشرقی ترکی میں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ یں تین کُرد چھاپہ مار ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائس شہر کے قریب باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں یہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پی کے کے تنظیم کے کرد باغی اپنی لیے آزاد ملک کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد کررہے ہیں۔