ٹریفک حادثے میں آٹھ ہلاک، پندرہ زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پیر کی شام کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے پچاس کلومیٹر دور ضلع پشین کے سید حمید پل کے قریب کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دوخواتین اور ایک بچی سمیت آٹھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انھیں پشین اور کوئٹہ کے مختلف ہپستالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔