معاشی سست روی، چین میں مزدور مضطرب

چین میں سکیورٹی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ معیشت میں سست روی کے باعث ممکنہ معاشی بدامنی سے نمٹنے کے لیے حکومت کو بہتر انداز میں اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

پولِٹ بیورو کے رکن ژو یونگ کانگ نے صوبائی اہلکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ معاشی انتظامی معاملات کو بہتر بنائیں۔

چین میں حالیہ ہفتوں کے دوران مزدوروں کی بے چینی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔