آسٹریلیا سے پاکستان کا یورینیم کا مطالبہ

پاکستان نے کہا ہے کہ اسے آسٹریلیا سے یورینیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

آسٹریلیا کی حکمراں جماعت نے اتوار کو ووٹنگ کے ذریعے بھارت کو یورینیم کی فروخت پر عائد پابندی ختم کرنے کی حمایت کی ہے۔

اس اقدام کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا سے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھی مساوی سلوک برتا جائے۔