امریکی محکمۂ ڈاک کی ملازمتوں میں کٹوتیاں

امریکہ میں ڈاک کے محکمے میں تین ارب ڈالر کی کٹوتی کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت خدشہ ہے کہ اٹھائیس ہزار ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔

امریکی محکمۂ ڈاک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اگلے برس محکمے کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے تح امریکہ بھر میں چارسو اکسٹھ ڈاکخانوں میں سے دو سو باون کو اگلے سال اپریل تک بند کردیا جائے گا۔