ایران کے لیے امریکہ کا آن لائن سفارت خانہ

ایران میں امریکی سفارت خانہ گزشتہ تین دہائیوں سے بند ہے لیکن اب امریکہ نے آن لائن سفارت قائم کرنے کےاعلان کیا ہے۔ اس سفارت خانے سے ایرانی باشندے کے لیےامریکی ویزہ کے لیے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ورچوئل سفارت خانہ منگل کے روز آن لائن ہوا۔ اس سفارت خانے کی زبان فارسی اور انگریزی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورچوئل سفارت ایران اور امریکہ کے مابین ایک پل کا کام کرے گا۔ امریکہ نے آن لائن سفارت خانے کھولنے کے اعلان کے موقع پر کہا کہ ایران اور امریکہ میں بات چیت ہونا بہت ضروری ہے۔

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے: چونکہ ایران اور امریکہ کے سفارتی تعلقات منقطح ہیں جس کی وجہ ہم کئی اہم موقعوں پر بات چیت کے مواقعے ضائع کیے جا چکے ہیں۔

تہران میں امریکی سفارت خانہ 1979 سے بند ہے۔ ایران میں شاہ ایران کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ایرانی مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باون اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور یہ بحران چار چو چوالیس روز تک جاری رہا تھا۔