روسی اہلکاروں پر جنسی زیادتی کا الزام

سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں اقوامِ متحدہ کے پروگرام کے تحت فضائی سروس فراہم کرنے والی دو روسی کمپنیوں کے کنٹریکٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔

ایسا کرنے کی وجہ ان کمپنیوں کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی رہائشیوں کے جنسی زیادتی کے واقعات تھے۔

اقوامِ متحدہ کے قیامِ امن کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ دونوں فضائی کمپنیوں کے متعدد اہلکاروں پر لگائے گئے الزمات درست ہیں۔

ان واقعات میں ملوث ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔