حسین حقانی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں دائر متنازع میمو مقدمے میں حسین حقانی کی جانب سے یکم دسمبر کا فیصلہ معطل کیے جانے سے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد کی گئی۔ قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلہ سے متعلق نظر ثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے فیصلہ معطل جانے سے متعلق نہیں۔

تاہم حسین حقانی نے عدالت میں اپنا جواب داخل کروا دیا ہے۔ حسین حقانی نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی ایل سے ان کا نام واپس لیا جائے۔