بری فوج کے سربراہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے چھبیس نومبر کو پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ کے علاقے میں دو پاکستانی چوکیوں پر نیٹو فائرنگ سے چوبیس سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بات چیت کی۔