عامر خان اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ڈبلیو بی اے اور آئی پی ایف لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ مقابلہ امریکی باکسر لیمنٹ پیٹرسن نے جیت لیا۔ بارہ راؤنڈ تک چلنے والے مقابلے میں ریفریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح کا فیصلہ کیا۔

مقابلے کے دوران امریکی باکسر نے تابڑ توڑ حملوں نے اپنا پلہ بھاری رکھا۔

عامر خان اب تک اپنے کیرئیر کے انتیس مقابلوں میں سے ستائیس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ یہ ان کی دوسری شکست تھی۔

آج کے فاتح امریکی باکسر لیمنٹ پیٹرسن اپنے اب تک کھیلے گئے بتیس میں سے تیس مقابلے جیت چکے ہیں۔