غیر سرکاری تنظیم کے چھ کارکن اغواء

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں افغان سرحد سے متصل علاقے برشور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر سرکاری تنظیم کے چھ کارکنوں کو اغواء کر لیا ہے۔

اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے پہلے بھی کئی بار غیر سرکاری تنظیموں کے کارکنوں کو اغوا کرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔