نائیجیریا: فوج کے زیرِ انتظام سکول پر حملہ

نائجیریا کے جنوبی علاقے کانو میں مسلح افراد نے فوج کے تحت چلنے والے ایک سکول پر حملہ کردیا ہے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فضائیہ کے اہلکار ہیں جبکہ دو افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں۔

مقامی کسان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے سکول کی جانب فائرنگ کی آوازیں سنی تھیں جو آدھے گھنٹے تک آتی رہیں۔