بلوچستان: تربت میں سکیورٹی فورسز پر حملہ

بلوچستان کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز پر کیے گئے ایک حملے کے بعد جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تربت کے علاقے گیدر میں آج بعض حملہ آوروں نے فرنٹیر کانسٹیبلری کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ ابھی حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔