قزاقستان میں جھڑپ، دس افراد ہلاک

قزاقستان کے مغربی شہر میں آئل کی صنعت سے وابستہ کارکنان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دس کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے ہڑتل پر کارکنان پر فائرنگ کی تاہم حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

یہ تصادم اس وقت ہوا جب فورسز نے ہڑتال پر کارکنان کو شہر کے مرکزی سکوائر سے ہٹانے کی کوشش کیآ اس سکوائر پر کارکنان پچھلے چھ ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔