فلپائن: ہلاکتوں کی تعداد چار سو ہو گئی

فلپائن میں میں اچانک آئے ایک طوفان اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار سے تجاوز کر گئی ہے اور درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یہ سیلاب واشي نام کے سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کے بعد آیا۔

زیادہ تر ہلاکتیں فلپائن کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے پر ہوئی ہیں۔ اس جزیرے پر شدید بارش کے بعد آدھی رات کو اچانک سیلاب آ گیا اور لوگوں کو کچھ کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔