’میمو تنازع جمہوریت کے خاتمے کی کوشش‘

پاکستان کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے تیس سے زیادہ نمائندوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مبینہ میمو کا سکینڈل جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش اور عوام کی خودمختاری پر حملہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ ہی مناسب فورم ہے۔

بیان کے مطابق عدالت کا کام انتظامی اختیارات کے غلط استعمال سے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے نہ کہ یہ کہ وہ خود ہی یکطرفہ انتظامی اختیارات کا ذریعہ بن جائے۔