’اورکزئی ایجنسی میں بمباری، آٹھ ہلاک‘

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے آٹھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اتوار کو اپر اورکزئی کے پہاڑی علاقوں میں واقع شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بمباری میں آٹھ افراد کے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جبکہ متعدد زخمی بتائے جاتے ہیں۔لیکن آزاد ذرائع ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔