صدر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وطن واپسی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ وہ گزشب شب دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے پیر کو سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاھ، گورنر عشرت العباد اور سینیٹ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی ہے۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے دبئی میں بھی سرگرمیاں جاری رکھیں تھیں کراچی میں بھی وہ صدارتی اور تنظیمی امور دیکھ رہے ہیں۔

اعجاز درانی کے مطابق صدر زرداری بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ جائیں گے، جہاں وہ تنظیم کے رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔