شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال چل بسے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال انہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی وفات کا اعلان سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جسمانی اور ذہنی کام کاج کی زیادتی کی وجہ سے ان کا انتقال سنیچر کو ہوا۔

کم جونگ ال سنہ انیس سو چورانوے میں اپنے والد کم ال سونگ کے انتقال کے بعد برسراقتدار آئے تھے۔

کم جونگ ال کے جانشین کے طور پر ان کے تیسرے بیٹے کم جونگ وون کا نام لیا جاتا ہے جن کی عمر تیس سال کے قریب ہے۔