نیٹو رسد: ’بحالی کا فیصلہ پارلیمان کرے گی‘

پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کی رسد کو بحال کرنے کا فیصلہ پارلیمان کرے گی۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفترِ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا کہ چھبیس اور ستائیس دسمبر کو پاک بھارت ماہرین سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں موثر اور نتیجہ خیز عمل کے حق میں ہے۔