اسلام آباد، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعطم گیلانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی مختصر خبر کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس ضمن میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ملاقات سے پہلے وزیراعظم گیلانی نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت کو ریاست کے اندر ریاست قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا وزارتِ دفاع کا یہ کہنا کہ ان کا فوج پر صرف آپریشنل کنٹرول ہے تو کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی ادارہ پارلیمان کو جوابدہ نہیں ہے۔