’جنرل کیانی کے بیان سےحالات بہتر ہوں گے‘

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وضاحت کو جمہوری حلقوں میں سراہا گیا ہے اور اس سے حالات میں بہتری آئے گی۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج ملک میں جمہوری عمل جاری رہنے کی حمایت کرتی رہی ہے اور اقتدار سنبھالنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران سینیٹ الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے افواہوں کا موسم مارچ کے مہینے میں ختم ہوجائے گا۔