بھارت: کشتی ڈوبنے سے بارہ افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا کہ ریاستی دارلحکومت چنئی کے قریب دریا میں ڈوبنے والی یہ کشتی، پچیس سیاحوں سے بھری ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق، دس افراد تاحال لاپتہ ہیں۔