افغان صدر کرزئی کا صدر زرداری کو فون

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بدھ کی رات افغان صدر نے فون کر کے صدر زرداری کی صحتیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔