’دو نئے صوبوں کے قیام کے لیے قرارداد جمع‘

پاکستان کی قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم نے دو نئے صوبوں کے قیام کے لیے قرارداد جمع کرائی ہے۔

متحدہ کے رکن اسمبلی حیدرعباس رضوی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی قرار داد میں تجویز پیش کی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے آیبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت چھ اضلاع پر مشتمل نیا صوبہ ہزارہ بنایا جائے کیونکہ یہ وہاں کے لوگوں کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سرائیکی صوبے کا بھی مطالبہ ہو رہا ہے لہٰذا وہاں ریفرینڈم کرایا جائے اور سرائیکی صوبہ بھی بننا چاہیے۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی قرارداد کی حمایت کریں کیونکہ یہ عوام کا مطالبہ ہے۔