ڈربن ٹیسٹ میں سری لنکا فاتح

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دو سو آٹھ رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم چار سو پچاس رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ تین جنوری سے شروع ہو گا۔