لوک پال بل، راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی

بھارت میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے لایا جانے والا لوک پال بل ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں پیش کیا لیکن ایوان اس بل پر ووٹ کیے بغیر برخاست ہو گیا۔

لوک پال بل ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں منگل کو رات گئے منظور کیا گيا تھا۔

اس بل پر راجیہ سبھا میں شدید بحص ہوئی جو آدھی رات تک جاری رہی۔ اس بحث میں اس بل کے حوالے سے سینکڑوں ترامیم پیش کی گئیں۔