باجوڑ میں دھماکہ، دو ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری اہلکار کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے درہ بازار میں جمعہ کو پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سب عام شہری ہیں۔

اہلکار کے مطابق اس بم کا بظاہر ہدف امن لشکر کے ارکان تھے۔

انہوں نے اس واقعے میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کا دعوٰی بھی کیا ہے۔