بغداد: بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کا کہنا ہے کہ کئی بم دھماکوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو بم دھماکے بغداد کے شیعہ اکثریت والے علاقے صدر سٹی میں ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق صدر سٹی میں ہونے والے ان دھماکوں میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔