پاکستان کی سلامتی کونسل رکنیت کا آغاز

پاکستان اتوار سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں آئندہ دو سال کے لیے غیر مستقل نشست سنبھال رہا ہے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان بطور رکن عالمی مسائل کے حل میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اتوار سے آذربائیجان، گوئٹے مالا، مراکش اور ٹوگو کے ہمراہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے کام شروع کرے گا۔

پاکستان اکتوبر دو ہزار گیارہ میں ایک سو ترانوے میں سے ایک سو انتیس ممالک کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔