ایران سے تیل کی خرید پر پابندی پر اتفاق

یورپی یونین کے ممبر ممالک ایران سے خام تیل کی خریداری پر پابندی عائد کرنے پر اصولی پر تیار ہوگئے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی یونین ایران سے خام تیل کی برآمد پر پابندی کا اعلان جنوری کے اختتام میں یورپی یونین کے وزرآئے خارجہ کے اجلاس میں کرے گا۔

امریکہ نے بھی حال ہی میں ایران پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کا موقف ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

امریکہ نےیورپی یونین کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔