’45سال کی عمر میں دماغ کے کام میں کمی‘

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پینتالیس سال کی عمر سے دماغ کے کام کرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔

اس تحقیق سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس سے زیادہ عمر تک دماغ کے کام کرنے میں کمی نہیں ہوتی۔

برطانوی میڈیکل جرنل میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے لیے سات ہزار سرکاری ملازمین کی نگرانی کی گئی جن کی عمریں پینتالیس سے ستر سال تھیں۔ یہ تحقیق دس سال جاری رہی۔