امریکی نیوی نے ایرانیوں کو رہا کرا دیا

امریکی نیوی نے ایران ماہی گیروں کے ایک گروہ کو سمندری قزاقوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

امریکہ نیوی نے کہا ہے کہ اس نے بحرہ عرب میں قزاقوں کی ایک چھوٹی کشتی کو دیکھا جو ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ لنگر انداز تھی۔

امریکی نیوی نے کہا کہ اس نے کارروائی کر کے تیرہ ایرانی ماہی گیروں کو قزاقوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے جنہیں کئی ہفتوں سے یرغمال بنایا ہوا تھا۔

ایرانی ماہی گیروں کو امریکی طیارہ بردار جہاز جان سی سٹین نے آزاد کروایا ہے۔ یہ وہی امریکی جہاز ہے جسے ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز سے دور رہے۔ ایرانی ماہی گیر اب واپس ایران کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔