’تحریک طالبان بلوچستان کے امیر ہلاک‘

کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس مقابلے کے بعد تحریک طالبان بلوچستان کے امیر سید یاسین شاہ عرف سائیں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کے ایس ایس پی فیاض خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ملزم قتل سمیت کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں اورگزشتہ دنوں موبائل فون فرنچائزز پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھا۔